مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب اسرائیلی فوج نے ’ھداریم‘ جیل میں قید فلسطینیوں سے ان کے زیرمطالعہ 1800 کتابیں ضبط کرنے کے بعد انہیں تلف کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی جیلروں اور فوج نے ملی بھگت کے تحت فلسطینی قیدیوں کے کمروں میں موجود کتابوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ھداریم جیل میں قید کیے گئے فلسطینیوں سے اٹھارہ سو کتابیں ضبط کرلیں۔ ان کتابوں کا فوج یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
دوسری جانب فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے قیدیوں سے کتابیں ضبط کرنے کی مہم اس خوف کی آئینہ دار ہے جو صیہونی ریاست کو فلسطینی قوم سے ہے۔ صیہونی دشمن فلسطینی قوم کو علم کے نور سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔ ضبط کی گئی سیکڑوں کتب درسی نصاب کا حصہ ہیں مگر اس کے باوجود انہیں قبضے میں لے لیا گیا۔