قابض اسرائیلی فوج کی سول انتظامیہ نے جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں 1800 رہائشی یونٹس کی تعمیر کو دوبارہ شروع کرنے کی بولیوں کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی متحدہ حکومت کے قیام کے ردعمل کے نتیجے میں آبادکاری کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے حکم کے طور پر دی گئی ہے۔اسرائیلی اخبار ہارتس کے مطابق اسرائیلی سول انتظامیہ اگلے ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع بروخن بستی میں 550 ہائوسنگ یونٹس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس میں موجود جفعات زئیف بستی میں مزید 381، المتان میں 40، کوخاف یعقوب میں 38، الفی میناشہ میں 25، سوفیت میں 54 اور اورانیت میں 10 ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جائینگے۔
ان تمام ہائوسنگ یونٹس کے علاوہ سلفیت کے نزید علی زھف بستی میں مزید 683 ہائوسنگ یونٹس تعمیر کئے جائینگے۔
