اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں واٹر فلٹریشن پروجیکٹ کی آڑ میں فلسطینیوں کی 180 ایکڑ اراضی غصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ پروجیکٹ "عوفرا” یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں کو پانی کی فراہمی کے لیے لگایا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام کی جانب سے شمالی رام اللہ کی سلواد اور عین یبرد قصبوں کی اراضی کو واٹر فلٹر اسکیم کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔ صہیونی حکام عیدالفصح کے بعد اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد کریں گے جس میں اراضی پر قبضہ کرنے کی تجویز پرعمل درآمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ صہیونی حکومت نے اس علاقے میں سنہ 2007 ء میں کالونی کے پانی کو صاف کرنے کے ایک کارخانے کی منظوری دی تھی تاہم اراضی نہ ہونے کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
