• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصری جیلوں میں قید 18 فلسطینی رہا

جمعہ 26-09-2014
in فلسطین
0
plf 18released
0
SHARES
0
VIEWS

مصری حکومت نے جیلوں میں ڈالے گئے 18 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا ہے۔ رہائی پانے والے تمام افراد فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ رہائی کے بعد تمام فلسطینی رفح بارڈر کے راستے غزہ پہنچ گئے ہیں۔

مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران سرحد پار کرنے والے اٹھارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور انہیں دوبارہ رہا کر دیا گیا ہے اور وہ غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

مصری سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے رہا کیے گئے ڈیڑھ درجن فلسطینی ان کے سامان کے ہمراہ فلسطینی بارڈر حکام کے حوالے کردیے تھے۔ انہوں نے چھان بین کے بعد رہائی پانے والوں کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو مصر میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مصر میں داخلے کے وقت ان کے پاس کسی قسم کے کاغذات نہیں تھے۔

سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مصر میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے فلسطینی ساحلی شہر اسکندریہ سے سمندر کے راستے یورپ اور دوسرے ممالک جانا چاہتے تھے۔ ان تمام افراد کو اسکندریہ ہی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسی ماہ کے وسط میں مالٹا کے قریب سمندر میں ایک  مسافر کشتی کے حادثے میں کم سے کم چار سو فلسطینی باشندے ڈوب گئے تھے۔ انہیں مبینہ طور پر مصری اسمگلروں نے کشتی میں سوار کیا تھا اور وہ انہیں یونان اور دوسرے ملکوں کی طرف اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.