• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، 18 فلسطینی گرفتار،12 قبلہ اوّل سے بے دخل

پیر 03-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4570
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اتوار کے روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ بارہ فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کر دیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں بعض دوسری کارروائیوں میں صہیونی فوج نے 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

اھلیان اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مراکز منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی سال نو کی آمد کے موقع پر صہیونی فوج نے 12 فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی سے بے دخل کردیا۔ بے دخل کئے جانے والے فلسطینی نمازیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

ابو عصب نے بتایا کہ قابض پولیس کی طرف سے پرانے بیت المقدس کے رہنے والے 11 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ اگر انہوں نے نوٹسز پرعمل نہ کیا تو انہیں قبلہ اوّل میں داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا جائے گا۔

صہیونی پولیس نے ایک فلسطینی نرس کو پولیس سینٹر میں طلب کیا ہے۔ مسز زھرہ ابو قوس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طورپر القشلہ پولیس سینٹر میں پیش ہوں کیونکہ پولیس نے انہیں دو ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا ہے۔ وہ پولیس سینٹر سے اپنا نوٹس وصول کریں۔

ابو عصب کے مطابق قابض فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 15 سالہ محمود حلبی، سیف ابو جعمہ اور محمد ابو جمعہ جب کہ 16 سالہ محمد جبر العباسی کو سلوان قصبے سے حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، 18 فلسطینی گرفتار،12 قبلہ اوّل سے بے دخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.