فلسطینی اسیران سوسائٹی کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز ریمنڈ جیل کے سیکشن 1 میں سراغرساں کتوں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔
سنٹر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جیل سروس نے اس سے پہلے اسیران پر کپڑا اوڑھ کر سونے کی پابندی لگا رکھی تھی اور اس کے بعد اب ان کی کوٹھڑیوں میں جارح انداز میں تلاشی لی گئی۔
سوسائٹی نے بتایا کہ اس سیکشن میں قید فلسطینی قیدیوں کو بعد میں نفحہ جیل میں منتقل کردیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین