مقامی رہائشیوں نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے بیت لحم شہر میں عائدہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور متعدد گھروں پر حملہ کردیا۔ اس مہاجر کیمپ سے چھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
اس کے علاوہ الخلیل میں دو نوجوانوں کو اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک اور نوجوان کو فوار مہاجر کیمپ سے حراست میں لے لیا گیا۔
اس کے علاوہ پانچ طلباء کو النجاح یونیورسٹی سے حراست میں لیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین