احرار سنٹر برائے انسانی حقوق و مطالعہ اسیران نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید اسیرات کی تعداد بڑھ کر 17 تک پہنچ گئی ہے۔
احرار سنٹر کے سربراہ فواد خفش نے کہا ہے کہ 28 سالہ احسان دبابسہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حراست کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرات کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
خفش نے ھشارون جیل میں قید خواتین کی کوٹھڑیوں کی خراب حالت پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے اسیرات کی صحت کو نظر انداز کرنے پر بھی اسرائیلی جیل انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
