مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں عمر کے قید کے تحت پابند سلاسل فلسطینی رہنما حمزہ سعید الکالوتی کی قید مسلسل کے 17 سال مکمل ہونے کے بعد اسیری کے 18 ویں برس میں داخل ہوگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 48 سالہ حمزہ شحادہ الکالوتی کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بیت حنینا سے ہے۔حمزہ الکالوتی کو اسرائیلی فوج نے 11 ستمبر 2001ء کو حراست میں لیا۔ ان پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈÂ سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا۔ اس کےعلاوہ ان پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا اور انہی الزمات کے تحت تاحیات عمر قید کی سزا سنائی گئی۔