• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 17 فلسطینی گرفتار

بدھ 21-03-2018
in فلسطین
0
0Pala5856
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطن کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بعض فلسطینی نوجوان فوج کو پہلے ہی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ان پر صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک گھر سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

قدس پریس کے مطابق شمالی بیت المقدس میں الرام کے علاوہ کئی دوسرے مقامات پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر، بیت لحم اور اریحا میں عقبہ کیمپ سے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کےدوران تین فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس میں ایک کارروائی کے دوران بھی اسرائیلی فوجیوں نے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 17 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.