اسرائیل میں داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے”شاباک” نے دعوٰی کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے جون کے مہینے میں صہیونی اہداف پر ایک
سو پینسٹھ فدائی حملوں کی کوشش کی۔ شاباک کی رپورٹ کے مطابق جون میں یہ تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مئی میں فلسطینیوں کی جانب سے اکیاسی فدائی کارروائیاں کی گئی تھیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے”شاباک” کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ جون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے نتیجے میں دو یہودی آباد کار واصل جہنم ہوئے جبکہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں سات یہودی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مئی اور جون کے مہینوں کے دوران فلسطینیوں کی فدائی کارروائیوں کا ایک تقابلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ صہیونی فلسطینیوں کی فدائی کارروائیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ جون میں ایک سو پینسٹھ کارروائیاں کی گئیں جبکہ اس سے قبل مئی میں اکیاسی اور اپریل میں اکہتر کاررائیاں کی گئی تھیں۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں صرف دس کارروائیوں کا فرق ہے جب مئی اور جون میں یہ فرق نناوے کارروائیوں تک جا پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ فلسطینیوں کے غزہ کی پٹی پر حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے 197 راکٹ حملے کیے جن میں سے اکیس ھاون طرز کے راکٹ بھی شامل تھے جو صہیونی راکٹ شکن نظام سے بچتے ہوئے اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں غرب اردن میں اڑتالیس، بیت المقدس میں اٹھارہ کارروائیاں کی گئیں، جبکہ اس سے پچھلے ماہ ان علاقوں میں زیادہ کارروائیاں کی گئی تھیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین