• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارے اور بیت المقدس سے چوبیس گھنٹوں میں 16 فلسطینیوں گرفتار

منگل 18-03-2014
in فلسطین
0
plf 16
0
SHARES
0
VIEWS

 

قابض اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

بیت المقدس کے اسیران کے خاندانوں کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصاب نے کہا ہے کہ چار کم سنوں سمیت چھ فلسطینیوں کو اتوار کی رات حراست میں لے کر قشلہ تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا تھا۔ جبکہ اسرائیلی فوج کے خفیہ اہلکاروں نے دو فلسطینی شہریوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

اسی سے ملتے جلتے ایک واقعہ میں قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پر امن مارچ کو ختم کرنے کے لئے اس پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 15 شہری زخمی ہوگئے جبکہ دو کو حراست میں لے لیا گیا۔

قابض حکام نے قلقیہ کے مشرقی گائوں کفر قدوم کی فلسطینی زمینوں پر تعمیر کردہ یہودی بستی کدومم کے قریب ایک فوجی ناکے پر عرابہ گائوں سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

اسی تناظر میں اسرائیلی فوج نے جنین شہر پر دھاوا بول دیا اور اس کے کئی دیہات پر چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں اشتعال انگیز کارروائیاں کی۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیا اور تین نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض حکام نے سامو قصے پر بھی چھاپہ مارا اور ایک فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر اس کو تفتیش کے لئے طلبی کا نوٹس پہنچا دیا۔

ادھر نابلس میں قابض فوج نے ایک سابق اسیر کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے تصادم کے بعد الخلیل کے مختلف قصبات میں فوجی ناکے لگا دئیے۔

فلسطینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پچھلے ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے 100 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن میں 26 فلسطینی، 8 سابق سیاسی اسیران، ایک خاتون اور 13 کم سن شامل ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.