• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری

بدھ 27-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0109
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت دفاع نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں میں مزید 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے تاکہ وہاں پر مزید یہودیوں کو آباد کیا جاسکے۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’’السلام الآن‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں اسرائیلی وزارت دفاع نے ڈیڑھ سال کے بعد یہودی آباد کاروں کے لیے نئی تعمیرات کی منظوری دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جن ڈیڑھ سو مکانوں کی تعمیر کی منطوری دی گئی ہے ان کے لیے شمالی سلفیت میں ’’ارئیل‘‘ یہودی کالونی اور بیت المقدس کے قریب غوش عتصیون کالونی کی جگہ کا تعین کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے پچھلے 18 ماہ سے مزید مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بند کردیا تھا مگر تازہ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی ریاست غرب اردن میں غیرقانونی تعمیرات کا عمل جارنے رکھنے پر مصر ہے۔

انسانی حقوق کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر ایسے لگ رہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو سخت گیر یہودی رہنماؤں اور یہودی آباد کاروں کے دباؤ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کے دباؤ میں آکر توسیع پسندی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے مگر وہ امریکا اور دوسرے ممالک کی طرف سے اس پر آنے والے ممکنہ رد عمل سے خایف نہیں ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 153 مکانات کی تعمیر کی منظوری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.