• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اگست کےدوران صہیونی فوج نے بیت المقدس کے 150 شہری پابند سلاسل کردیے

بدھ 02-09-2015
in فلسطین
0
plf 150
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور نام نہاد الزامات کےتحت جیلوں میں ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق پچھلے ماہ [اگست] کے دوران صہیونی فوج اور پولیس نے بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 150 شہریوں کو حراست میں لیا اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔ گرفتار ہونے والوں کی اکثریت 18 سال سے کم عمربچوں پرمشتمل ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگست کے دوران اسرائیلی فورسز کے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون میں اضافہ سامنے آیا۔ گرفتار ہونے والے درجنوں بچوں میں سے بعض کی عمریں 12 سال سے بھی کم بتائی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 49 فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس میں نماز کی ادائی کےلیے آنے پرحراست میں لیا گیا اور ان پر یہودی آباد کاروں کی عبادت میں خلل ڈالنے اور ان کے لیے امن وامان کے مسائل کھڑے کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔

اگست میں گھر گھر تلاشی کے دوران 51 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اگست کے مہینے میں بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے 99 مزاحمتی واقعات بھی رونما ہوئے۔ قابض فورسز نے 69 مردوں، 13 خواتین اور 64 کم عمر بچوں کو احتجاج کی پاداش میں حراست میں لے کر جیلوں میں ڈالا۔ گرفتار ہونے والے چار بچوں کی عمریں 14 سال سے بھی کم بتائی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 45 فلسطینیوں کو پرانے بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا۔ 16 افراد کی گرفتاری عیسویہ کے مقام سے کی گئی، 15 کو سلوان، 12 کو اطور، 7 کو شعفاط کیمپ، 8 کو راس العامود، 3 کو وادی الجوز اور 9 شہریوں کو بیت المقدس کے متفرق مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.