"کیوپریس” کی رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ مسجد اقصیٰ کے شمال میں مراکشی دروازے کی بنیادوں سے شروع ہوتی ہے جو دیوار براق کی بنیادوں تک ایک سو پچاس میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "میڈیا سینٹر برائےبیت المقدس مسجد اقصیٰ” [ کیو پریس] کی ٹیم نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ کی جنوب مغربی اور مغربی سمت میں ہونے والی زیرزمین کھدائیوں کاجائزہ لیا تو پتا چلا کہ کوئی ایک ماہ قبل صہیونی حکام نے ڈیڑھ سو میٹر طویل سرنگ کی کھدائی شروع کر رکھی ہے۔ یہ سرنگ شمال میں مراکشی دروازکی بنیادوں سے شروع کی گئی ہے اور اسے جنوب مغرب میں دیوار براق کی بنیادوں تک پہنچانا ہے۔
مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جاری کھدائیوں کے دوران نکالے گئے ملبے، پتھر اور قبلہ اول کی بنیادوں میں نصب کی گئی پتھر کی سلیں کے تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کھدائی کا سلسلہ نہایت خطرناک مقامات پر جاری ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی محکمہ سیاحت نے مسجد اقصیٰ اور القدس میں کھدائیوں کے دوران زیرزمین بنائے گئے ایک میوزیم کو یہودی سیاحوں کے لیے کھولا ہے۔ زیرزمین یہودی میوزیم اور معبد کے کھلےکے بعد بڑی تعداد میں یہودی آباد کار بیت المقدس آ رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین