
امدادی قافلوں کے ہمراہ مصر کی کئی اہم انقلابی شخصیات بھی آئیں گی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصرکے ساحلی شہر سویز سے منگل کے روز اودیہ کی کھیپ لے کر تین کاروں پر ایک قافلہ قاہرہ کی جانب روانہ ہوا ہے، جبکہ آج چھ مزید گاڑیوں کا ایک قافلہ اسی شہر سے غزہ کے لیے روانہ ہوگا۔ توقع ہے کہ دونوں قافلے جمعرات یا جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مصری اخبار "الیوم السباع” کی رپورٹ کے مطابق السویز شہر سے منگل کے روز قاہرہ کی جانب روانہ ہونے والے قافلے کو پولیس نے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ اس قافلے میں فلسطینی محصورین کے لیے ادویات اور دیگر سازمان شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امدادی سامان اور پٹرولیم مصنوعات کا ایک دوسرا قافلہ آج بدھ کو اسی شہر سے غزہ کی پٹی کی طرف روانہ ہوگا۔
اخبار لکھتا ہے کہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کو مصری حکومت اور امدادی اداروں کی طرف سے یہ عطیہ ایک ایسے وقت میں دیا جا رہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سخت نوعیت کا بجلی اور توانائی کا بحران پایا جا تا ہے۔ ادھر شمالی صحرائے سینا کے سیکیورٹی انچار میجر جنرل جابر العربی نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ اور دوسرے شہروں سے پٹرولیم اور ایندھن لے کر چار بڑے ٹرک غزہ کی سرحد پر پہنچ آئے ہیں جو باقی قافلوں کی آمد کا انتظار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹرکوں میں ادویات اور پٹرولیم مصنوعات دونوں شامل ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
