فلسطینی اسیران سوسائٹی کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے ابھی تک اسرائیلی جیلوں میں 15 نوجوان فلسطینی خواتین کو قید کررکھا ہے۔
سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان اسیرات میں سب سے زیادہ دیر سے قید اسیرہ لینا جربونی ہیں جن کا تعلق 1948ء کے مقبوضہ فلسطین سے ہے۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ باقی اسیرات کا تعلق الخلیل، یروشلم، بیت لحم، جنین، نابلس، طوباس اور تل کرم سے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
