• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 7 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قابض اسرائیلی فورسز کی تلاشی کی مہمات، 15 فلسطینی زیرحراست

منگل 24-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1468
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد خفیہ حراستی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے 23 مئی کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج علی الصباح بیت المقدس اور غرب اردن میں تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم پندرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بیان میں بتایا گیاہے کہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران عیسویہ قصبے سے احمد ابو الحمص، آدم محمود، مجد مصطفیٰ قیس درباس اور قصیٰ علیان کو گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں تین فلسطینی شہریوں مراد فتحی موسیٰ، عماد مرعی شحادہ اور عدی محمد صالح کو گرفتار کیا گیا۔ جنین سے بھی تین فلسطینی شہری بہاء فائز حمدان، قصی حسن خلیلیہ اور مہدی عروق کو اردن سے واپسی پرگرفتار کیا گیا۔

رام اللہ میں تلاشی کی کارروائیوں میں دو فلسطینیوں ابراہیم سلامہ العاروری اورحمد ھانی خضور، نابلس سے عزالدین تیسیر عبدالحق اور بیت لحم سے مالک صالح القاضی کو گرفتار کرنے کے بعد حراستی مراکز میں ڈال دیا گیا ہے۔

بیت لحم میں مرا رباح کے مقام پر ابراہیم سمیح ثوابتہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا مگر گھر پرنہ ہونے کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ قابض فوج نے اسے خود کوحکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.