امریکی شہر نیویارک میں قائم ایک یہودی تنظیم نے مقبوضہ یروشلم کو صیہونی رنگ میں رنگنے کے لئے جاری منصوبوں کی خاطر 145 ملین ڈالر وقف کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یروشلم انٹرنیشنل سنٹر کے سربراہ حسان خاطر نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یروشلم کو یہودی رنگ میں رنگنے اور مجوزہ معبد کی تعمیر کے لَے 13 یہودی تنظیمیں موجود ہیں اور ان میں سے ہر ایک کے پاس مالی وسائل موجود ہیں اور ان کا اس منصوبے میں کردار ان کے سامنے واضح ہے۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یہودی حکومت اور ادارے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے مشترکہ کوشش کررہی ہیں اور اس سلسلے میں وہ عرب خطے میں موجودہ صورتحال سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
حسان خاطر نے یروشلم میں رہائش پذیر فلسطینیوں کے لئے معاشی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ مقدس شہر میں جاری صیہونی منصوبوں کا جواب دے سکیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
