عبرانی نیوز ویب پورٹل’’وللا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ و ہائوسنگ کمیٹی کے آج روز ہوئے اجلاس میں ڈیڑھ سو کے قریب نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبل ابو غنیم کے مقام پر قائم یہودی کالونی میں تین بڑے پلازے تعمیر کیے جائیں گے، جن میں سے ایک میں 42 رہائشی فلیٹس اور دوسرے میں 100 فلٹیس تعمیر کیے جائیں گے۔ تیسرے پلازے کے بارے میں فیصلہ بعد میں ہوگا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ہی اسرائیلی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی طورپر 130 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ اسرائیل میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاھو کی جماعت ’’لیکوڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد دو ہفتوں میں یہ یہودی آباد کاری کا دوسرا بڑا منصوبہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
