• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پُرامن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ،14 فلسطینی زخمی

ہفتہ 22-02-2014
in فلسطین
0
plf protest
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں کی اندھا دھند گولیوں کی بوچھاڑ کی زد میں آکر ایک گیارہ سالہ فلسطینی لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جبکہ ایک پرامن ریلی پر صہیونی فوج کی فائرنگ سے چودہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزا طلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف قدرہ نے بتایا کہ مشرقی رفح میں صوفا کےمقام پر اسرائیلی فوج نے ایک کھلے گراؤنڈ میں کھیلتے بچوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی گولیاں گیارہ سالہ فضل عدوان کے جسم میں پیوست ہو گئیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں جبالیا کے مقام پر صہیونی فوج کی گولہ باری سےچودہ فلسطینی معمولی زخمی ہو گئے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں نماز جمعہ کے بعد پرامن شہریوں نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور روز مرہ بمباری کےخلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا۔ حتجاجی صہیونی فوج نے احتجاجی ریلی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چودہ افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صہیونی فوج کی گولہ باری کےنتیجے میں غزہ کی پٹی میں انیس اور اکیس سالہ دو نوجوان صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ بھی مشرقی جبالیہ ہی میں پیش آیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہر ہر جمعہ کو علاقے میں اسرائیل کی لگائی گئی حفاظتی باڑ ہٹانے کے لیے احتجاجی ریلی نکالتے ہیں۔ قابض صہیونی فوجی صدائے احتجاج بلند کرنے والے نہتے شہریوں پر گولیاں چلا دیتی ہے۔ فلسطینی ہربار صہیونی فوج کے تشدد اور گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں مگر احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.