• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فوج سے فرار پر 14 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو سزائیں

ہفتہ 13-07-2013
in فلسطین
0
plf 13 froce
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں فوج سے فراراختیار کرنے کی سخت ترین سزاؤں کے باوجود فوجی خدمات سے فرار کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ فوج سے فرار روکنے کے لیے سنہ 2012ء کے بعد سے اب تک کم سے کم چودہ ہزار فوجیوں کو سزائیں دی گئی ہیں۔ مفرور فوجیوں کو زیادہ ترقید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی کنیسٹ کے زیرانتظام”ریسرچ اینڈ انفارمیشن سینٹر” کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ایک سال کے دوران چودہ ہزارخاتون اور مرد فوجی اہلکاروں نے فرار کی کوشش کی جنہیں گرفتار کیے جانے کے بعد جیلوں میں بھیجا گیا ہے۔ سزا پانے والے بیشتراہلکار یا تو فوج سے فرار ہوچکے تھے یا فوج میں رہتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

رپورٹ میں فوجیوں کے فرار کے اسباب بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کو درپیش امن وامان کی خراب صورت حال اور سیاسی خلفشار فوجیوں کے فرار کا سب سے بڑے اسباب ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی علاقوں میں مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کا خوف بھی فوجیوں کےفرار کا ایک اہم سبب ہے۔

سیاسی اور عسکری تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ فوج کے ادارے میں سماجی اور اقتصادی حوالے سے ایک بڑی خلیج حائل ہے۔ اس سیاسی اور سماجی بگاڑ نے فوج میں انتشار اور نفسیاتی مسائل پیدا کیے ہیں۔ پیش آئند برسوں میں فوج سے فرار کے رحجان میں مزید اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.