غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حق واپسی مارچÂ اور غزہ کا محاصرہÂ ختم کرانےÂ کے لئے سرگرم سپریم قومی کمیٹی نے 14 مئی کوÂ ملین مین واپسی مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مرتبہ مارچ کا انعقاد “تیاری اور انتباہ”کے عنوان سے کیا جائے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ایک حالیہ بیان میں غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل کے زیر نگین علاقوں اور دنیا بھر میں مقیم فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 14 مئی کو ہونے والے ملین مارچ میں شامل ہونے کے لئے کمر کس لیں۔ملین مین مارچÂ کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دراصل کرارا پیغام بھیجنا ہے کہ “صدی کی ڈیل” کے نام پر فلسطینیوں کی ان کے علاقوں سے بیدخلی کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔
بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور عربوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے عظیم الشان واپسی مارچ کی حمایت کریں تاکہ فلسطین کی آزادی اور غزہ کے محاصرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔
سپریم قومی کمیٹی نے منگل کے روز ان فلسطینیوں کے اکرام کے لئے وقف کیا ہے جنہوں نے واپسی مارچ کے تحت ہونے والے پروگرامات میں جام شہاد ت نوش کیا۔