• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فورسز کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری، مزید 14 فلسطینی زیرحراست

پیر 08-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3046
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کے روز اسرائیلی فورسزنے مختلف کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 11 مطلوب فلسطینیوں سمیت 14 افراد کو حراست میں لیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج پر سنگ باری اور دیگر حملوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق سوموار کے روز غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام سے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے مقامی رہ نما سمیت کم سے کم 7 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر تلاشی کے دوران دو فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا جب تین فلسطینیوں کو الخلیل میں بیت عوا کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں حماس کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے سلفیت میں قراوہ بنی حسان کے مقام پر سابق فلسطینی اسیر رمزی مرعی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم گھر پر عدم موجودگی کے باعث اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ صہیونی فوجیوں نے مرعی کو فوجی مرکز میں طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ رمزی مرعی 14 سال مسلسل قید کے بعد دو ماہ قبل اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فورسز کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری، مزید 14 فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.