• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 14 فلسطینی گرفتار

پیر 04-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0895
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تلاشی کی آڑ میں صہیونی فوجی گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو زدو کوب کرتے رہے۔ گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جارہ کردی بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے حراست میں لیے گئے 13 فلسطینی سیکیورٹی فورسز کو مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ ان میں سے آٹھ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں پر مزاحمتی حملوں اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے تعلق کا الزام عائد کیا گیاہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس تلاشی کی کارروائیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے تین کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ چار فلسطینیوں کو قلیقلیہ کے علاقوں جبع، سلواد، بیتونیا اور دیگر مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

تلاشی کی کارروائیوں میں الخلیل کے تقوع قصبے، عایدہ پناہ گزین کیمپ اور اذنا کے علاقے سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نابلس سے گرفتار کیے گئےفلسطینیوں میں حماس رہنما اور جامعہ النجاح کے لیکچرار بھی شامل ہیں۔

ادھراسرائیلی فورسز نے حماس کے ایک دوسرے رہنما الشیخ عدنان عصفور کو المخیفہ کےمقام سے گرفتار کیا۔ العصفور 11 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغرب اردن: اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 14 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.