فلسطین میں انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں گذشتہ ہفتے کے دوران مغربی کنارے سے کم سے کم 136 افراد کو حراست میں لے کر حراستی مراکز میں تشدد کا نشانہ بنایا گی اہے۔
انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے "نبض الضفہ” کی ویب سائیٹ پر جاری رپورٹ میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کی تفصیلات دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈان، دن رات اور روز مرہ کی بنیاد پر جاری رہا۔ اسرائیلی فوج نہتے شہریوں کے گھروں میں چھاپے مارتے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے شہریوں کے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو بھی زدو کوب کرتے رہے ہیں۔ صہیونی فوج کی اس غنڈہ گردی سے تنگ فلسطینیوں نے قابض فوجیوں پر سنگ باری بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بیت المقدس سے 34 ، الخلیل سے 28 ، نابلس سے 08 ، بیت لحم سے 11 ، جنین سے سات، رام اللہ، قلقیلیہ سے تین تین اور اریحا سے دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین