• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

توہین آمیز تفتیش، حماس کے 135 اسیران کی اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال

جمعہ 05-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3008
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے اسیران نے جمعرات سے صہیونی انتظامیہ کے ناروا رویے اور فوج کی جانب سے قیدیوں کی توہین آمیز تفتیش اور ان کی ایک سے دوسری جیل میں ظالمانہ طریقے سے منتقلی کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ’ایچل‘ جیل میں قید حماس کے 135 اسیران نے آج جمعرات کو غیرمعینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’باعزت بھوک ہڑتال 2‘ کے نام سے یہ مہم اسیران نے صہیونی جیل انتظامیہ اور فوجی تفتیش کاروں کے ناروا رویے کے خلاف شروع کی ہے۔ اسیران نے حال ہی میں قیدیوں کو ایک سے دوسری جیل میں ظالمانہ طریقے سے منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے اور احتجاجا بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حماس کا کہنا ہے کہ جماعت سے وابستہ اسیران نے فیصلہ کیاہے کہ وہ بھوک ہڑتال کا دائرہ تمام جیلوں میں پھیلائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں انتظامی قید کے باعث احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران محمود عیسیٰ، جمال ابو الھیجاء، جمال الھور، عثمان بلال، بلال البرغوثی اور مصطفیٰ الاسطل تمام حماس کے اسیران ہیں جنہوں نے پہلے ہی بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتوہین آمیز تفتیش، حماس کے 135 اسیران کی اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.