• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اگست میں مسجد اقصیٰ پر 1326 انتہا پسند یہودیوں کے دھاوے

منگل 02-09-2014
in فلسطین
0
plf 1326
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی ریشہ دوانیوں کا ظالمانہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ پچھلے ماہ اگست میں 1326 یہودی شرپسندوں نے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم "الاقصیٰ فائونڈیشن وٹرسٹ” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والے شرپسندوں میں نہ صرف انتہا پسند یہودی ملوث تھے بلکہ اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکار بھی اس گھناونے جرم میں برابر کے شریک رہے ہیں۔ چند ہی روز قبل 20 پولیس اہلکاروں اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے 55 اہلکاروں نے خفیہ طور پر قبلہ اول پر دھاوا بولا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کار تقریبا روز مرہ کی بنیاد پر قبلہ اول پر یلغار کرتے اور نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے رہے ہیں۔ انتیس اگست تک کم سے کم 21 بار یہودی گروپوں نے اجتماعی طور پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے ایک جانب جہاں شر پسند یہودیوں کو قبلہ اول میں داخلے کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی گئی وہیں دوسری جانب فلسطینی خواتین کے مسجد اقصیٰ میں داخٌلے پر پابندیاں عائد کی جاتی رہیں ہیں۔ تاہم اسرائیلی فوج اور پولیس کی تمام تر پابندیوں اور قدغنوں کے علی الرغم فلسطینی مرد و خواتین نے قبلہ اول سے اپنا تعلق ٹوٹنے نہیں دیا بلکہ ان کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.