نومبر 2012ء میںغزہ پر آٹھ روزہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک سو تیس حکومتی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔حکومتی عہدیدار یاسر الشانتی نے منگل کے روز پریس ریلیز میں واضح کیا کہ عوامی کاموں کی وزارت نے دوسری وزارتوں کے ساتھ مل کر یہ اعداوشمار اکٹھے کیے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تین مساجد مکمل طور پر شہید جبکہ چھیالیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور پانچ قبرستانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین