• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مغربی کنارے میں ہفتہ وار 13 گھر منہدم کر رہا ہے: یو این رپورٹ

اتوار 23-09-2012
in فلسطین
0
plf un report
0
SHARES
1
VIEWS

اقوام متحدہ کے ایک ذیلی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس سال کے آغاز سے خاص طور پر یہودی آباد کاروں اور سکیورٹی اہلکاروں نے فلسطینی گھروں پر حملے تیز کردیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے آفس فار کوآرڈینیشن آف ہیومینی ٹیرین افیئرز (OCHA) نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل نے سن 2012ء کے آغاز سے لیکر اب تک مغربی کنارے میں 465 عمارتوں کو مسمار کیا ہے جن میں 136 رہائشی گھر بھی شامل تھے۔ اس طرح اسرائیل ہر ہفتے بارہ عمارتیں منہدم کر رہا ہے، صہیونی حکومت کی ان کارروائیوں میں اب تک 676 افراد اپنا گھر چھوڑ کر ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں اس طرح اس سال ہر ہفتے میں اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو بے گھر کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے گاؤں الخضر میں فلسطینیوں کی چھ ایکڑ اراضی پر قبضے کے احکامات جاری کردیے ہیں، اسی طرح الخلیل میں حرم ابراھیمی کے قریب دو سو مربع کلومیٹر اراضی پر قبضے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں اوچا کا مزید کہنا تھا کہ نابلس کے دو گاؤں عورتا اور بورین میں بھی آٹھ فلطسینی خاندانوں کی 647 ایکڑ اراضی پر قبضے کے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ دو ہفتے قبل طوباس میں اسرائیلی فوج کے ممنوعہ علاقے کے سامنے فلسطینی علاقے یرزا میں سترہ فلسطینی گھروں میں جاری تعمیری کام رکوایا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.