انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق قابض اسرائیل کی جیلوں میں 125 فلسطینی اسیر انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں اور ان پر کسی قسم کا کوئیمقدمہ یا الزام نہیں لگایا گیا ہے۔
احرار سنٹر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان اسیران میں سے اکثریت ان فلسطینیوں کی ہے جو کہ پہلے بھی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ سنٹر کے مطابق ان اسیران میں سے اکثر نقب صحرا کی جیل میں قید ہیں جبکہ 49 اسیر عوفر جیل اور کچھ اسیر مجدو جیل میں رکھے گئے ہیں۔
تنظیم کے مطابق اسیران میں سے زیادہ تر کا تعلق الخلیل سے ہے جن میں ممبر پارلیمنٹ حاتم قفیشہ اور شیخ عدل شانیور نے سب سے زیادہ عرصہ انتظامی حراست میں گزارا ہے۔ احرار سنٹر نے انسانی حقوق کی تنظمیوں، سرکاری سرکلز اور ذرائع ابلاغ سے یہ کہا ہے کہ وہ اسیران کی مشکلات پر روشنی ڈالیں اور ان کی انتظامی حراست کو ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
