مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کم سےکم چار فلسطینیی شہری شہید اور 124 زخمی ہوئے۔ یہ اعدادو شمار 21 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان کے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 49 سالہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ ایک فلسطینی نوجوان غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں شہید ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے گذشتہ تین مہینوں میں 12 فلسطینی شہید ہوئے۔ جب کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران 14 سالہ فلسطینی بچے سمیت124 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔
زیادہ تر فلسطینی 30 مارچ کو فلسطین میں ’یوم الارض‘ کی مناسبت سے ہونے والے مظاہروں میں زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 19 املاک جن میں رہائشی مکانات بھی شامل تھے غیرقانونی قرار دے کرمسمار کرڈالیں، مکانات مسماری کے نتیجے میں 22 فلسطینی مکان کی چھت سے محروم ہوگئے جب کہ 13 دیگر املاک مسماری سے 90 فلسطینی براہ راست متاثر ہوئے۔
انہی دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکومت نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 1000 دونم اراضی پر غاصبانہ Â قبضہ کیا تاکہ رام اللہ کےنواحی علاقے سے خالی کی گئی ’عمونا‘ نامی صہیونی کالونی کے صہیونیوں کو آباد کیا جاسکے۔