• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 15 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک انتفاضہ کا 121واں دن، تشدد سے دسیوں فلسطینی زخمی

ہفتہ 30-01-2016
in فلسطین
0
0Pala0150
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں کل جمعہ کو اسرائیل کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کےدوران فلسطینی شہریوں نے مغربی کنارے، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں 16 اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے اور صہیونی فورسز کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں کیں۔ دوسری جانب قابض فوج کے تشدد سے کم سےکم 76 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات سے پہلے اور بعد میں کئی شہروں میں فلسطینی اور یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والے مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں اور مظاہرے کیے گئے۔

غزہ کی پٹی میں مشرق، شمال اور وسطی علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔

غزہ وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک شہری کے سر میں آنسوگیس کا شیل لگا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مغربی کنارے میں 12 مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے تشدد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 69 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ بیت المقدس، رام اللہ اور الخلیل شہر میں تین تین مقامات پر جب کہ الخلیل ، قلقیلیہ اور سلفیت میں ایک ایک مقام پر فلسطینیوں نے مظاہرے کیے اوراسرائیلی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے نہ صرف انسوگیس کی شیلنگ کی بلکہ ان پربراہ راست فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے 19 فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ 47 فلسطینی زہیریلی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک انتفاضہ کا 121واں دن، تشدد سے دسیوں فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.