(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع مختلف فلسطینی دیہات کی کوئی 1200 ایکڑ اراضی اسرائیلی حکومت نے قبضے میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن اور یہودی توسیع پسندی کے خلاف سرگرم کمیٹی کے سربراہ غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیل کی سول انتظامیہ کی جانب سے آج سوموار کے روز ایک نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نابلس کے قصبوں مشرقی اللبن، الساویہ اور القریوت کی 1200 دونم اراضی قبضے میں لے کروہاں یہودی آباد کاروں کے لیےگھروں کے ساتھ ساتھ کمرشل پلازے اور اسرائیلی فوج کے کیمپ تعمیر کیے جائیں۔غسان دغلس نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ’’حوض‘‘ 2 ، حوض 3 ، اللبن، حوض 1 ، الساویہ اور حوض 1 قریوت میں حوض نمبر 6 کی اراضی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔
فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ فلسطینی اراضی ہتھیانے کے بعد اسےجنوبی نابلس میں قائم ’’شیلو‘‘، ’’عیلیہ‘‘ اور ’’معالیہ لبونہ‘‘ نامی یہودیوں کی توسیع کی جائے گی۔
