یہودی توسیع پسندی کی مخالف تنظیم کی خاتون ترجمان ھاگیٹ عفران نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی ”اے ایف پی” کو بتایا کہ جیلو کالونی میں مزید بارہ سو مکانات کی تعمیر کے حوالے سے گذشتہ جمعرات کو وزارت داخلہ اور وزارت آباد کاری کے عہدیداروں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں حیلو کالونی میں مزید مکانات تعمیر کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔
مسزعفران نے بتایا ان کی تنظیم نے 18 دسمبر کو نئے مکانات کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری کی جانب اشارہ کر دیا تھا۔ تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید مکانات کی تعمیر کی مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن عمل کی راہ میں کھلی رکاوٹ قراردیا۔
خیال رہے کہ نومبر میں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی سفارتی حیثیت بڑھائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاری کی شکل میں انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ عالمی سطح پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کے علی الرغم فلسطینیوں کا اپنے وطن میں ناطقہ بند کرنے کی صہیونی سازشیں مزید تیز ہوگئی ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
