اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بارہ فلسطینی اور اردنی اسیر بھوک ہڑتال کررہے ہیں جن میں سے 9 اسیر مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ یہ بات اسرائیلی جیلوں میں قید اسیران کے معاملات پر نظر رکھنے والے ادارے فلسطینی اسیران سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں بتائی ہے۔
بیان کے مطابق ان اسیران نے سب سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے انتظامی حراست میں قید اسیر ایمن حمدان ہیں جو کہ 100 سے زائد دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کے علاوہ عماد بتران دوسرے اسیر ہیں جو کہ بغیر کسی مقدمے یا کاروائی کے حراست میں رکھنے کے خلاف 91 دنوں سے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔
اسرائیل کی جیلوں میں قید اردنی باشندوں میں سے پانچ افراد نے بھی اردن واپسی کی خاطر ماہ مئی سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ ان تمام اردنی اسیران کو سروکا ہسپتال میں رکھا گیا ہے کہ جبکہ ایک اور اسیر عدل حربیات کو کپلان ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دو فلسطینی بھائی ایمن اور محمد بھی بالترتیب 76 اور 67 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ یروشلم سے تعلق رکھنے والے اسیر حسام مطر اپنی رہائی کے لئے 67 دنوں سے بھوک ہڑتال کررہے ہیں جبکہ عبدالمجید خضرت 37 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
