فلسطینی اسیر محمد فقھاء کے خاندان نے حلال احمر سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی جیل سروس پر دبائو ڈالے تاکہ وہ ان کو فقھاء سے ملاقات کی اجازت دے۔
اسیر کی ہمشیرہ غفران فقھاء نے سوسائٹی برائے فلسطینی اسیران کو بتایا ہے کہ وہ اس خاندان کی واحد فرد ہیں جو فلسطین میں رہتی ہیں جبکہ باقی سارے فلسطین سے باہر رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو محمد فقھاء کی حراست کے آغاز سال 2001ء سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی کو پچھلے 12 سالوں کے درمیان ایک جیل سے دوسرے جیل میں منتقل کیا جاتا رہا ہے اور اس سارے دورانیے میں ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اسرائیلی جیلوں میں قید تقریبا ایک تہائی فلسطینی اسیران کو اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے مختلف سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کے خاندانوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
