قابض اسرائیلی حکام نے 12 سالہ فلسطینی بچے کو اس کی حراست کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد یروشلم کے ھداسا عین کارم ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
فلسطینی اسیران سوسائٹی کے بیت لحم میں ڈائریکٹر عبدالفتح خلیل نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طبی ذرائع نے بچے حسام خلیفہ کے خاندان کو اس کے ہسپتال منتقل کرنے کی خبر رات گئے کو دی تھی۔
خلیل نے بتایا کہ بچے کا والد ان کے ساتھ رات دو بجے تک موجود تھا کہ جب اس کے بعد انہیں اسرائیلی فوج نے ایک ناکے پر طلب کیا جہاں پر ان کے بیٹے حسام کو حراست میں رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حسام اپنی گرفتاری سے قبل اچھی صحت کا حامل تھا اور وہ کسی بیماری میں مبتلا نہ تھا۔
خلیل نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کے والد کی واپسی کے بعد شاید اس کو مارا گیا ہو اور اس پر تشدد کیا گیا ہو۔ انہوں نے اسرائیلی حکام کو اس کی زندگی کا پورا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
