• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زیر حراست 12 فلسطینی خواتین انسانی حقوق تنظیموں کی توجہ کی منتظر

بدھ 20-03-2013
in فلسطین
0
plf 20 asserat
0
SHARES
0
VIEWS
امور اسیران و انسانی حقوق کے فلسطینی مرکز کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں اس وقت بارہ فلسطینی خواتین زیر حراست ہیں، جن کو اپنے قومی حقوق کی بات کرنے کی پاداش میں ظلم و ستم اور طرح طرح کی تکالیف کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 
تاہم پوری دنیا میں خواتین کے حقوق کا دم بھرنے والی عالمی برادری نے صہیونی عقوبت خانوں میں بغیر کسی جرم کے رکھی جانے والی ان خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر چپ سادھ رکھی ہے۔ ادھر ملک ملک، شہر، شہر اور قریہ قریہ خواتین کے حقوق کا واویلا کرنے والی این جی اوز کو بھی فلسطینی اسیرات سے ان کے چھینے گئے حقوق کی جانب توجہ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔
 
انسانی حقوق مرکز ، فلسطین ’’احرار‘‘ کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے اسرائیل کی بدنام زمانہ ھشارون جیل میں قید فلسطینی اسیرات پر حالیہ دنوں بڑھائی جانے والی سختیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان خواتین کے حالات دن بدن ناگفتہ بہ ہوتے جا رہے ہیں۔
 
فواد الخفش نے بتایا کہ اسرائیلی حکام اول تو ان اسیرات کو علاج کی سہولت ہی مہیا نہیں کر رہے اگر کسی کے لیے ڈاکٹر کا بندوبست کر بھی دیا جائے تو وہ اتنی تاخیر سے ہوتا ہے کہ مرض انتہائی شدید حالت میں پہنچ چکا ہوتا ہے جس کا علاج بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔
 
اسیرات میں موجود بیمار خواتین پر مزید ظلم یہ ڈھایا جارہا ہے کہ ان کو اپنی پیاروں کی ملاقات سے محروم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے دنیا کے سامنے ان اسیرات کی تکلیف دو گنا ہو جاتی ہے۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی خواتین اہلکاروں کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہے۔
 
ان پاکباز خواتین کو بات بات پر گالیوں، استہزاء اور انتہائی فحش القابات سے نوازا جا رہا ہے۔ مرکز نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صہیونی عقوبت خانوں میں آکر صنف نازک کے ساتھ برتے جانے والے اس انسانیت سوز برتاؤ کا مشاہدہ کریں اور ان کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
 
مرکز کے مطابق اسرائیلی زیر حراست فلسطینی خواتین میں نوال سعدی، آلاء ابو زیتون، لینا جربونی، آلاء جعبہ، ھدیل ابو ترکی، منار زواھرہ، انتصار صیاد، انعام حسنات، آیات محفوظ، اسماء بطران، منی قعدان اور سلوی حسان شامل ہیں۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.