• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے فضائی حملے میں دو نو عمر فلسطینی شہید ، 12 زخمی

اتوار 15-07-2018
in فلسطین
0
0Pala11498
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ شہر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں دو فلسطینی نو عمر شہید اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت نے ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے یہ فضائی حملہ مبینہ طور پر غزہ سے اسرائیلی قصبوں اور دیہات پر راکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے ہفتے کے روز اسرائیل کے سرحدی دیہات اور قصبوں کی جانب بیسیوں راکٹ برسائے ہیں ۔

قبل ازیں برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے یہ اطلاع دی تھی کہ غزہ کی پٹی سے عسقلان کی جانب راکٹ آنے کا انتباہ جاری کیا گیا تھا لیکن یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس اسرائیلی شہر پر کوئی راکٹ گرا بھی ہے یا نہیں ۔

ایک اور اسرائیلی قصبے پر فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج غزہ کی پٹی میں مزاحمتی تنظیموں کے متعدد اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی اسرائیل کے سرحدی دیہات کی جانب راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے ہیں ۔

ایک عینی شاہد نے رائیٹرز کو بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد کے نزدیک واقع اسرائیلی قصبے سدیروت میں راکٹ گرنے سے دو عورتیں زخمی ہوگئی ہیں۔ مغربی خبررساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اگر عسقلان کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوگی کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کے اندر تک پہنچنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کے فضائی حملے میں دو نو عمر فلسطینی شہید ، 12 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.