رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مشرقی قصبے المغیر میں Â جمعہ کے روز فلسطینیوں شہریوں کے ایک پرامن احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں12 شہری شدید زخمی ہوگئے جب کہ آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المغیر قصبے میں مقامی فلسطینی سماجی کارکنوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل Â اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 14 شہری دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ المغیر اور کفر مالک قصبوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
صہیونی فورسز کی جانب سے تشدد کے استعمال کے بعد فلسطینی شہریوں نے بھی اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور اسرائیلی فوج پر پٹرول بموں سے حملہ کیا۔
ادھر فلسطین کے علاقوں النبی صالح، بلعین اور نعلین میں بھی اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پرامن فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
ادھر نابلس میں بیت فوریک، قلقیلیہ میں کفر قدوم اور رام اللہ میں نعلین قصبے میں بھی فلسطینیوں نے صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ہفتہ وار احتجاجی جلوس نکالے۔