مقبوضہ مغربی کنارے میں خنزیری زکام سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 ہو گئی۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر طریف عاشور کے مطابق سوائن فلو کے ” H1N1 "وائرس کا آخری شکار نابلس گورنری کا تین سالہ بچہ تھا۔
علاقے میں ابتک 352 مریضوں میں ” H1N1 "وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ڈاکٹر عاشور نے اپنے اخباری بیان میں بتایا کہ سوائن فلو سے زیادہ تر ہلاکتیں یا تو پانچ برس سے کم عمر کے بچوں میں ریکارڈ کی جا رہی ہیں یا پھر اس کا شکار کمزور قوت مدافعت کے حامل بزرگ افراد ہو رہے ہیں۔ نیز چار ماہ کی حاملہ خواتین میں بھی اس مرض کا شکار بننے کا قوی امکان ہے۔ نیز قدیمی دل، گردوں، پھیھڑوں اور سرطان کے مریض بھی سوائن فلو کا جلدی شکار ہوتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
