• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے12 فلسطینی گرفتار

جمعرات 11-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3085
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تازہ کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 12 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز صہیونی فوجیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے غرب اردن کے شہر جنین میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو وہاں سے حراست میں لے لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر جانے والے ایک فلسطینی شہیری الشیخ بسام السعدی کو حراست میں لیا۔ کچھ فاصلے سے اس کے ایک دوسرے عزیز عبدالرحمان راغب السعدی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

جنین میں داخلے کے وقت اسرائیلی فوجیوں نے وہاں پر فلسطینی دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے خفیہ کیمرے بھی اتار لیے۔

جنین کے پناہ گزین کیمپ کے آس پاس کی کالونیوں میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی۔ قباطیہ کے مقام پر صہیونی فورسز نے ایک فلطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

ادھر الخلیل شہر میں صہیونی فوجیوں کی متعدد گاڑیوں کے ذریعے شہر میں چھاپے مارے گئے۔ اس دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے ک بعد نا معلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

قابض فوجیوں نے پرانے الخلیل شہر میں حارہ ابو اسنینہ کے مقام پر چھاپہ مارا۔ جرون جراد، العکشہ اور طلعہ التکروری کے مقامات پر بھی چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران توڑپھوڑ کی گئی۔ گھروں سے قیمتی سامان بالخصوص نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے12 فلسطینی گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.