• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا غرب اردن اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن، 12 فلسطینی زیرحراست

بدھ 01-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1553
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مختلف شہروں میں منگل کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم ایک درجن فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو علی الصباح اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں، بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

نابلس میں ایک تازہ کارروئی میں 32 سالہ احمد امجد الصلاج نامی شہری کو حراست میں لے لیا گیا۔ امجد کے والد نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے متعدد مرتبہ اس کے بیٹے کی گرفتاری کی کوشش کی مگر وہ پکڑا نہیں جا سکا۔ آج اس نے گرفتاری کے خوف سے خود کو اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا۔ اہل خانہ نے جب اسرائیلی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فورسز نے نابلس میں دوما قصبے میں صدقی دوابشہ نامی ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔ صدقی اردن سے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا کہ اسے ایک چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ادھر الخلیل شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں عوض حاتم قرعوش اور ایوب عبدالقادر ابو عواد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں میں 16 سالہ ضیاء حسن البدن، بسام طالب البدن، عمر عبدالعزیز ، طولکرم سے مومن ارمیلات، محمد ارمیلات اور ھانی صوان، بیت المقدس سے محمد علی منصور،[شہیدہ سوسن منصور کے بھائی] اور تل ابیب سے عمرالعبوشی کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کا غرب اردن اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن، 12 فلسطینی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.