مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فورسز نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اور جنوبی شہرالخلیل میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے نابلس میں تلاشی کے دوران 26 سالہ معتصم سقف الحیط اور 24 سالہ عبدالرحمان محمد عکوبہ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران قابض فوجیوں نے قیمتی سامان کی توڑپھوڑ بھی کی اور کئی قیمتی چیزیں لوٹ ہیں۔
معتصم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو قابض فوجیوں نے ان کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی اور گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں۔ دوسرے فلسطینی سقف الحیط کے دو بھائی عباس ملیشیا کی جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
شمال مشرقی نابلس میں الفارعہ کیمپ میں کارروائی کے دوران چوبیس سالہ معاذ عیسیٰ الغزلاوی کو حراست میں لیا گیا۔
ادھر الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
