یورپ کی فلسطینی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی کی تین تاریخ کو پیرس میں 12 ویں سالانہ "یورپ میں فلسطینی” کانفرنس منعقد کروانے کی تیاریاں شروع کررہے ہیں۔
اس کانفرنس کے منتظمین میں 12 ویں یورپ میں فلسطینی کانفرنس کا سیکٹریٹ، لندن کا عودہ سنٹر اور فراس کا فلسطینی فورم شامل ہیں۔
کانفرنس کے سیکریٹری جنرل عادل عبداللہ نے کہا ہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد یورپ میں موجود فلسطینی برادری کے لئے انتہائی اہم موقع ہے کیوںکہ اس موقع پر وہ اپنے وطن میں واپسی کے حق کی تجدید کرتے ہیں۔
اس موقع پر کانفرنس کے چئیرمین ماجد الزیر نے کہا ہے کہ اس تقریب میں اس سال کا موضوع فلسطینیوں کا حق واپسی ہوگا۔ زیر کے کہنا تھا کہ اس موقع پر شام میں فلسطینی مہاجرین کی صورتحال، یورپ میں موجود فلسطینیوں کے معاملات، غزہ پر محاصرہ، مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے فلسطینی امور پر بھی بحث کی جائے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین