مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کمیٹی کے ترجمان امجد عصب نے بتایا کہ صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں بیت المقدس کی تمام کالونیوں میں کی گئیں۔ قابض فوج کی کارروائیاں زیادہ تر مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے آنے والے مردو خواتین پرمرکوز کی گئیں۔
قابض فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے چالیس بچوں کو بھی گرفتار کیا۔ ان میں دو بچوں کی عمریں 12 سال سے کم جبکہ احمد ایھاب الزعتری نامی بچے کی عمر صرف سات سال بتائی جاتی ہے۔ اس دوران 14 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 13 کی گرفتاری قبلہ اول کے تحفظ کے لیے مسجد اقصیٰ میں آنے کی پاداش میں عمل میں لائی گئی۔
45 فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں میں حراست میں لیا گیا جبکہ 69 کو فیلڈ میں گرفتار کیا گیا۔ اوسطا 20 افراد کو بیت المقدس کی ہرکالونی سے حراست میں لیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
