ہمارے نمائند نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارو ں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نیشنل اسلامک بینک عمارت کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے، اس بمباری سے اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور کم از کم سات افراد زخمی ہوگئے۔
ادھر صہیونی فوج نے زیتون کالونی میں واقع ایک تین منزلہ فلسطینی گھر پر بمباری کی تاہم الخولی خاندان کے گھر پر اس حملے میں کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔
صہیونی طیاروں ن
ے متعدد مقامات پر زرعی اراضی پر بھی بمباری کی۔ اسرائیلی طیاروں نے منگل کی صبح عبد المعطی ٹاورمیں تحریک جہاد اسلامی کے ہیڈ کوارٹر بھی بمباری کی جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر ایمرجنسی کے عملے کو بھی نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اب شعبہ ایمرجنسی کا ایک کارکن شہید ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے اس شعبے کی چھ ایمبولینسز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اسی طرح ھنگامی سروسز فراہم کرنے والے تنظیم کے دو ہیڈ کوارٹرز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر جاری آپریشن ’’ستون دفاع‘‘ میں اب تک 112 فلسطینی شہید جبکہ
900 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پیر کا دن فلسطینی کے خون سے کھیلے جانے کے اعتبار سے سب سے زیادہ خونی دن تھا اس روز 40 سے زائد افراد نے جام شہادت نوش کیا۔