• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی جارحیت کے 111 دن: 24 گھنٹوں  میں مزید 210 فلسطینی شہید سیکڑوں زخمی

مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شہر کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ناصر میڈیکل اسپتال کے اطراف میں زمینی لڑائیاں جاری ہیں جب کہ الامال اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

جمعرات 25-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں 90,000 سے زیادہ افراد شہید، لاپتہ یا زخمی ہیں
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گزشتہ تین دنوں کے دوران شہداء کی یومیہ اوسط تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ روز 24 گھنٹوں میں 210 شہداء تک پہنچ گئے، جس سے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی کل تعداد 25700 سے تجاوز کر گئی، جن میں70 فیصد سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔ 7,000 سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔

صیہونی قابض فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ مسلسل 111ویں روز بھی  جاری ہے جس میں غاصب فورسز فلسطینیون کے خلاف نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کررہی ہے

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فورسز نے غزہ کے جنوب میں  واقع خان یونس پر اپنے وحشیانہ حملے تیز کر دیے ، ان علاقوں میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے پہلے ہی  محفوظ  نہیں تھے انہیں منظم طریقے سے نشانہ بنایا جس سے بڑی تعداد  فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شہر کے سب سے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ناصر میڈیکل اسپتال کے اطراف میں زمینی لڑائیاں جاری ہیں جب کہ الامال اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

گزشتہ تین دنوں کے دوران شہداء کی یومیہ اوسط تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ روز 24 گھنٹوں میں 210 شہداء تک پہنچ گئے، جس سے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی کل تعداد 25700 سے تجاوز کر گئی، جن میں70 فیصد سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔ 7,000 سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  صیہونی فوج کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں جن تک پہنچنے کیلئے شہری دفاع اور امدادی ٹیموں کو اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں، صیہونی فورسز اب بھی اس محصور علاقے میں مقیم 800,000 سے زائد فلسطینیوں کے لیے امداد کے داخلے کو روک رہا ہے، جو کہ بھوک سے مرنے کی ایک منظم اور بگڑتی ہوئی مہم کا شکار ہیں ، جب کہ شہریوں کے گھروں کو مسلسل توپ خانے اور فضائی حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینیمحاصرہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.