• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کا غرب اردن میں اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 11 گرفتار

جمعہ 19-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0373
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے حقوق جائز مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اساتذہ کے خلاف صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید آٹھ اساتذہ سمیت کم سے کم گیارہ شہری حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کو فلسطینی ملیشیا نے مغربی کنارے کے شہروں میں تلاشی اور اساتذہ کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران آٹھ اساتذہ سمیت کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متعدد اساتذہ کو سیکیورٹی مراکز میں طلب کیا گیا ہے جن میں ایک طالب رہنما بھی شامل ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ تازہ گرفتاریوں میں عباس ملیشیا نے آٹھ فلسطینی اساتذہ کو گرفتار کیا ہے ان میں بیت لحم سے مسلم شعلان، اریحا سے احمد موسیٰ براھمہ، قلقیلیہ سے محمود الجابر، نابلس سے بسام الاغبر اور سعود العمر، طولکرم سے جمال صوی، سفلیت سے عزیز فتاش اورالدیک سے عبدالسلام کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا نے تلاشی کی کارروائیوں میں اساتذہ کی حمایت کرنے پر انجینیر غازی کعکانی اور الخلیل سےسابق اسیر امین خلیل الصوص کو حراست میں لے لیا۔ عباس ملیشیا نے ایک سابق اسیر عماد شولی کو بھی اس کے گھر سے اغواء کرنے کے بعد اس کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا کا غرب اردن میں اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 11 گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.